تازہ ترین

جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیا کووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹائون سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق ٹاپ سیڈڈ کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹائون سینڈ نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی نادیہ وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی جاپان کی جوڑی دار ماکوٹو نینومیا کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیا کووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹائون سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ٹینس کھلاڑی نادیہ وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی جاپان کی جوڑی دار ماکوٹو نینومیا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 
 
 
 

Leave A Comment

Advertisement