صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا مستعفی ہونے کا اعلان ، کپتان عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی عائد
صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی کا فیصلہ کیا گیا، طارق بگٹی کاکہناتھا کہ عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی ہوگی،استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہاکہ پاکستان کو7سال بعد پرولیگ میں شمولیت کا موقع ملا، پرولیگ کیلے فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس تھے،سپورٹس بورڈ فنڈ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ سوشل میڈیا پر افواہیں اور دیگر چیزیں سامنے آئیں،پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، جو نہیں ہونی چاہئے تھی،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست ہے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔عہدہ چھوڑنے کی درخواست وزیراعظم کو بھیج دی ہے،نیوٹرل کمیٹی بنا کر آزادانہ تحقیقات کی جائیں،انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی کا فیصلہ کیاگیاہے،عماد شکیل بٹ پر 2سال کی پابندی ہوگی۔
Leave A Comment