پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ ارجنٹائن میں ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھاتے والے انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انجم سعید کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔انجم سعید کو جرمانے کے ساتھ ٹیم مینجرشپ سے ہٹائے جانے کا آپشن موجود ہے۔انجم سعید پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کا الزام ہے۔ آف لوڈ کیے جانے پر وہ ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے تھے بلکہ دو دن بعد ان کی وطن واپس ہوئی تھی، انجم سعید نے میڈیا کے سامنے سگریٹ نوشی اور آف لوڈ کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ وہ دبی میں کام کی وجہ سے رک گئے تھے اس لیے ٹیم کے ساتھ نہیں آسکے۔
Leave A Comment