اولمپیئن سمیع اللّٰہ پاکستان ہاکی کے چیف سلیکٹر نامزد
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کو چیف سلیکٹر نامزد کردیا۔ صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ سمیع اللّٰہ کی تقرری کی سفارش پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی نے کی۔ پاکستان ہاکی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ سمیع اللّٰہ کی بطور چیف سلیکٹر تقرری سے قومی ٹیم کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرے گی۔ سمیع اللّٰہ کی تقرری پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور فروغ کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ فیڈریشن نے ایک جامع "ہاکی روڈ میپ" بھی ترتیب دیا ہے۔ ملکی و بین الاقوامی مقابلوں کےلیے سالانہ کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے۔
Leave A Comment