چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کر واپس آئے گی۔
Leave A Comment