تازہ ترین

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 6 پیشہ وارانہ شعبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔پی ایچ ایف کی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہاکی کی بحالی کے لیے اسٹریٹیجک ریفارمز ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ پلان کا مقصد ہاکی کو گراس روٹ سے ایلیٹ لیول تک دوبارہ بحال کرنا ہے، جس کے بنیادی ستون ادارہ جاتی شفافیت، ڈیٹا کا استعمال اور پیشہ ورانہ مینجمنٹ ہیں۔ پی ایچ ایف میں جمہوری نظام اور شفافیت کےلیے 90 روزہ روڈ میپ کی منظوری دی گئی ،ہاکی ٹیلنٹ کےلیے مختلف ایج گروپس کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوں گے۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی سربراہی میں انڈر 21 انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ منعقد ہوگی۔ نیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کیلئے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے، پاکستان کسٹمز کی ہاکی ٹیم کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ہالینڈ اور آسٹریلیا سے سیکنڈ ہینڈ ٹرف کو منگوا کر پسماندہ اضلاع میں لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ایچ ایف کو 6 پیشہ ورانہ شعبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement