برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا
برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا۔ سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے منگل کے روز اپنی برازیلین کھلاڑی کیتھلین سوزا کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور اس اقدام پر کلب میں جشن بھی منایا گیا۔النصر نے کیتھلین سوزا کا اسلام قبول کرنے پر خیرمقدم کیا اور اس کے دیگر ساتھی بھی اس کی زندگی کے اس خاص لمحے کا جشن منا رہے تھے۔اسلام قبول کرنے کے بعد فٹبال کھلاڑی نے مسجد الحرام جا کر عمرہ ادا کیا۔
Leave A Comment