تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا، صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟

قومی ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا سے وطن واپسی پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ ٹیم کو غیر ملکی کوچ کی شدید ضرورت ہے۔ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟  اُنہیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، زیادتی کا نوٹس لیا جائے۔ ہم سے یہ کہا گیا کہ باہر کوئی بات نہ کریں ورنہ پابندی لگ جائے گی، دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سڑکوں پر رہے، ٹیم کا مورال ختم ہوچکا تھا۔ طاہر زمان اور دیگر افراد نے جو باتیں کی ہیں وہ سب بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔  اسپانسر ڈھونڈنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کام ہے، میرا کام نہیں ہے، ہمارے ساتھ بہت جھوٹ بولے گئے ہیں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوڈ آف کنڈکٹ میں نہیں مانتا۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں ہوٹل کی بکنگ کرائی تھی لیکن ہاکی فیڈریشن نے کینسل کرادی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ذمہ دار ہے، واقعے کی مکمل انکوائری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بد انتظامی کا نوٹس لے رکھا ہے۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ اگر خوراک اور رہائش ٹھیک نہیں ہوگی تو کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر پڑتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement