آسٹریلین اوپن: ویمنز عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی
ویمنز عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ بیلاروسی اسٹار آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں چین کی بائی ژوژوان کو 3-6 اور 1-6 سے شکست دی۔ سبالینکا نے پہلے سیٹ میں 0-5 کی برتری حاصل کرنے کے بعد کچھ وقت کے لیے مشکلات کا سامنا کیا۔بائی ژوژوان نے مسلسل تین گیمز جیت کر سبالینکا کو دباؤ میں ڈال دیا، جس کے نتیجے میں بیلاروسین کھلاڑی کو پہلے سیٹ کو ختم کرنے میں کچھ وقت لگا۔تاہم، دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے خود کو سنبھالا اور باآسانی اگلے راؤنڈ کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔
میچ کے بعد سبالینکا نے بائی ژوژوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشکل حریف تھی، اس نے پہلے سیٹ میں بہت اچھا کھیل پیش کرکے مجھے پریشان کردیا تھا۔ کامیاب رہنے کے لیے ہر لمحے پر توجہ مرکوز کی اور خود کو یہ کہہ کر حوصلہ دیا کہ بس لڑتے رہنا ہے، اور میں خوش ہوں کہ میں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
Leave A Comment