عالمی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ2026: پاکستانی پہلوان نے بھارتی ریسلر کو دھول چٹا دی
پاکستانی پہلوان خواجہ عبدالمنان نے عالمی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026ء کے کوالیفائنگ مقابلے میں بھارتی ریسلر کو شکست دے دی۔ خواجہ عبدالمنان نے 60 کلو گرام کیٹیگری میں بھارتی پہلوان سنیام کو زیر کیا۔روس کے شہر کازان میں آٹھویں عالمی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026ء کے مقابلے جاری ہیں۔عالمی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے 26 تا 30 نومبر روس میں جاری رہیں گے۔