تازہ ترین

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ ہار گئی۔ ملائیشیا میں کھیلے جانے والے 32 ویں سلطان اذلان شاہ کپ 2026 میں ہفتے کو تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ ہوا۔میچ کے ابتدائی دونوں کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، تاہم تیسرے کوارٹر میں 35 ویں منٹ کے درمیان جنوبی کوریا کے کھلاڑی نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ کچھ ہی دیر بعد 44 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کی جانب سے دوسرا گول کردیا گیا۔تیسرے کوارٹر میں دو گول کی برتری کے بعد چوتھے کوارٹر کے شروع میں ہی 47 ویں منٹ میں کورین ٹیم نے تیسرا گول کرکے فتح یقینی بنا لی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے متعدد مرتبہ گول کی کوشش کی گئی لیکن قومی ٹیم ایک گول بھی نہ کرسکی۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل لیگ میچ میں گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے پانچ میچز کھیلے جس میں سے دو جیتے اور دو میں سے شکست ہوئی جب کہ ایک میچ برابر ہوا۔سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کُل چھ ٹیمیں شریک تھیں، ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement