تازہ ترین

رائزنگ اسٹارز یشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا۔  دوحہ میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے اور پاکستان اے کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا۔شہادت حسین نے 118 گیندوں پر سنچری اسکور کی، مہیدل اسلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایس ایم مہروب 28 رنز بناسکے۔کپتان سیف حسن 2 رن بنا کر علی رضا کا نشانہ بنے، صابر حسین اور عافف حسین بالترتیب 0 اور 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Comment

Advertisement