تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں نے بھی تیل کی برآمدات متاثر ہونے کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

 عالمی معیار برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 38 سینٹ یا 0.39 فیصد کمی کے بعد 96.19 ڈالر فی بیرل رہی، اس سے ایک روز قبل برینٹ کی قیمت میں تقریباً 2 ڈالر اضافہ ہوا تھا اور یہ 6 نومبر کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.73 ڈالر یا 2.07 فیصد اضافے کے بعد 85.41 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی،امریکا میں تھینکس گیونگ کی تعطیل کے باعث جمعرات کو ڈبلیو ٹی آئی کے سودوں کی باقاعدہ بندش نہیں ہوئی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement