سعودی آئل ریفائنری پر حملے اور ایرانی بارودی سرنگیں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر مبینہ بارودی سرنگوں کے حملے بتائے جا رہے ہیں۔ ایشیائی تجارت کے ابتدائی سیشن میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 10 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے بعد 94.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 35 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 84.03 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
Leave A Comment