امریکہ :مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ گر کر تباہ
امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ سیسنا 210 طیارہ خلیج میکسیکو میں پاسکاگولا اور ہارن آئی لینڈ کے درمیان گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے میں 4 بالغ افراد اور 8 اور 10 سال کی عمر کے 2 بچے سوار تھے، غوطہ خوروں نے تباہ شدہ طیارے کے اندر سے تمام 6 افراد کی لاشیں نکال لیں۔