دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کردیا۔ آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کی بطور کپتان سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔