ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اے نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان اے نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی، 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوحا میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے، جبکہ حسن نواز نے 28، احمد دانیال نے 16، حیدر علی نے 15، معاذ صداقت اور کپتان عبدالصمد نے 13، 13 رنز اسکور کیے۔نیپال کی جانب سے راشد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابھیشیک گوتم نے 2 جبکہ سندیپ لمیچانے اور کُشل بھُرتل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں صرف 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیپال کی جانب سے میان یادیو 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، بیسر احمد نے 11 اور دیو کھنال نے 8 رنز اسکور کیے، جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔پاکستان اے کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عمران نے 2 جبکہ معاذ صداقت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔