عالمی اسنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے
سابق عالمی چیمپین محمد آصف بھارتی حریف کو باسانی شکست دے کر عالمی اسنوکر کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے، دیگر تینوں پاکستانی کھلاڑی بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ عمان میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد آصف، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے اپنے دونوں میچز جیت لیے۔
سابق عالمی چیمپین محمد آصف نے بنگلہ دیش کے نظام الدین احمد کو ہرانے کے بعد بھارتی حریف ملکیت سنگھ کو بھی بآسانی 0-3سے قابو کر لیا۔پاکستان کے رانا عارف بھارت کے دھیتا مہرہ سے ہارنے کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔