اسلام آباد: تیز رفتار کار کی 8 افراد کو ٹکر، ایک جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 8 افراد کو ٹکر مار دی، جن میں سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا، لوگوں نے نشے میں دھت ڈرائیور کو قابو کر کے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے نشے میں دھت ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ نیلور سے کھنہ پل تک مبینہ نشے میں دھت ڈرائیور نے آٹھ افراد کو ٹکر مار دی، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے کئی شہری متاثر، ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ نیلور سے کھنہ پل تک گاڑی کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت احتشام مظہر ستی کے نام سے ہوئی۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزم اور گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔