بصرہ: بجلی گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی
عراقی شہر بصرہ میں بجلی گھر کے گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے کے بعد بجلی گھر پر کام روک دیا گیا، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ سے قریبی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔عراقی سیکیورٹی حکام نے آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی ابھی نہیں بتائی۔