اذلان شاہ کپ: کینیڈا کو پاکستان کےہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-5 سے شکست
اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو افتتاحی میچ میں شکست دے دی۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں سلطان اذلان شاہ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 1-5 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے اور ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ محمد عماد اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔