ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے تیسرے میچ میں یو اے ای نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔گروپ بی میں پاکستان شاہینز اور یو اے ای کے علاوہ نیپال اور بھارت اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔گروپ اے میں کھیلے گئے ابتدائی دو میچز میں بنگلادیش اے نے ہانگ کانگ جبکہ سری لنکا اے نے افغانستان اے کو شکست دے کر 2، 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔