تازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کا 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے دو میچز کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے راولپنڈی میں سری لنکا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔ چوتھے روز سری لنکا نے 309 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں اسیتھا فرنانڈو محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنائے تاہم وہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔سری لنکا کی جانب سے ملن رتھنائیکے 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سونل دینوشا 54 اور کوشال مینڈس 53 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے نے 3، 3، رضا اللہ نے 2 جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Comment

Advertisement