تازہ ترین

اٹلی میں کم اجرت اور منہگائی کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین کنفیڈریشن آف لیبر نے کی ہے۔  ہڑتال کے باعث ملک کے 100 شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ دارالحکومت روم سمیت میلان، ٹورینو، نیپولی اور پالیرمو میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ طلبہ تنظیمیں نظام تعلیم میں اصلاحات کے لیے پہلے سے احتجاج کر رہی ہیں اور اٹلی کے 45 شہروں میں مظاہرے کیے۔ طلبہ تنظیموں نے تعلیمی بجٹ میں اضافے، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے حکومتی گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement