تازہ ترین

ملک میں کپاس کی پیداوار میں محدوداضافہ ریکارڈکیاہے، لیکن منفی موسمی حالات اور گنے کی کاشت سے ماحولیاتی آلودگی کے باعث کپاس کامعیار بری طرح متاثر ہونے سے پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔بلوچی روئی کی مانگ اور درآمدات میں اضافے کے خدشات پیداہوگئے ہیں، جبکہ روئی کی کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ قیمتوں میں نمایاں فرق پیداہوگیاہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 15نومبر تک ملک بھرکی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 6فیصد کے اضافے سے 51لاکھ 31ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی آمد ہوئی ہے۔مذکورہ عرصے کے میں پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 22لاکھ 52ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 28 لاکھ 79ہزارگانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے، جو بالترتیب 4فیصد اور 7فیصد زائدہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement