ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
درآمدی ایل پی جی کی آمد کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مارکیٹ میں فی کلو ایل پی جی 100 روپے سستی ہو گئی ہے اور قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 450 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔
گزشتہ روز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا تھا، جو 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر کراچی پہنچا تھا۔درآمدی ایل پی جی کی فراہمی کے بعد شہر میں قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
Leave A Comment