خلیج میں کشیدگی کا اثر زائل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم
عالمی منڈی میں جمعرات کے روز خام تیل کی قیمتیں گزشتہ سیشن میں کمی کے بعد مستحکم ہیں، کیونکہ تیل کی رسد میں اضافے کی توقعات اور امریکی شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات نے ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر ہونے والے حملوں کے اثرات کو زائل کر دیا ہے۔کاروباری اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 17 سینٹ یا 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 92.12 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز 9 سینٹ یا 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 83.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.3 فیصد جبکہ امریکی خام تیل میں 3.2 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے امریکی تیل 26 اگست کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔
Leave A Comment