لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر 12 سالہ طالبعلم پر تشدد، قاری گرفتار
مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس سے بچے کے سر پر چوٹ آئی۔پولیس کے مطابق ملزم قاری ظفر الحق نے طالبعلم کامران پر تشدد کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔