شیخوپورہ : 19 سالہ مغویہ بحفاظت بازیاب ، ملزم گرفتار
تھانہ کوٹ عبدالمالک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ مغویہ فائزہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ عبدالمالک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی حکمت عملی کی مدد سے مغویہ کا سراغ لگایا۔