لاہور : آن لائن پتنگ فروشی کرنے والے تین ملزمان گرفتار، 410 پتنگیں برآمد
لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزنگ پولیس نے 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ ایم اے او کالج کے قریب کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 410 پتنگیں اور 4 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ملزمان پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں آن لائن آرڈر پر ڈیلیور کرتے تھے۔گرفتار ملزمان میں آصف، نواز اور انس شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔