تازہ ترین

لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 232 ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 292، ایم ایم عالم روڈ پر 283، پیراگون سٹی میں 282 اور ماڈل ٹاؤن میں 244 ریکارڈ کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 232، کینٹ میں 230، بیدیاں روڈ پر 229، چمن پارک میں 215 جبکہ ڈی ایچ اے میں 213 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement