جی 7 ممالک کا پیٹرول و ڈیزل سستا کرنے کیلئے ہنگامی اسٹریٹیجک ذخائر سے کروڑوں بیرل جاری کرنے کا اعلان
دنیا میں ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے جی 7 ممالک نے ہنگامی اسٹریٹیجک ذخائر سے 10 کروڑ بیرل تیل اور ڈیزل جاری کرنے پر اتفاق کرلیا۔ یہ فیصلہ جی 7 رہنماؤں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت میں ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ 10 کروڑپیٹرولیم اسٹریٹیجک ذخائر کا اجرا عالمی توانائی ایجنسی کے ذریعے فوری طور پر شروع ہوگا اور چار ماہ تک جاری رہے گا جبکہ ڈیزل کا ایک بڑا حصہ پہلے 20 دن میں مارکیٹ میں لایا جائے گا۔جی 7 کے ہنگامی اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کے درمیان توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل محدود نہیں کی جائیں گی بلکہ تعاون جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ تقریباً 20 دن کے اندر عالمی توانائی ایجنسی کو اقدامات پر ایک جائزہ رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی اور ضرورت پڑنے پر آنے والے دنوں میں مزید ڈیزل ذخائر جاری کرنے پر بھی بات ہوگی۔عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ذخائر جاری کرنے کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتیں تقریباً پانچ ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں۔