تیل کا بحران سنگین ہو گیا،ایک ہفتے میں 8 فیصد اضافہ
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور اہم بحری راستوں پر حملوں کے باعث عالمی تیل منڈی میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں رواں ہفتے 8 فیصد سے زائد اضافے کی جانب گامزن ہیں، جبکہ امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت پہلی مرتبہ 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی۔برینٹ خام تیل کی قیمت 3.02 ڈالر یعنی 2.81 فیصد کمی کے بعد 104.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 2.43 ڈالر یعنی 2.37 فیصد کمی کے بعد 100.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
اگرچہ جمعے کو دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں کمی ہوئی، تاہم رواں ہفتے اب تک برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں 8 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔ دورانِ کاروبار دونوں کی قیمتیں مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر بھی پہنچیں۔ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے عارضی معاہدے کی ممکنہ کوششوں کی خبروں نے جمعے کو تیل کی قیمتوں پر کچھ دباؤ کم کیا، تاہم مارکیٹ میں سپلائی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔
Leave A Comment