تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں میں مزید اضافہ ہوا تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ خدشہ معروف امریکی مالیاتی ادارے نے ظاہر کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اور اگر یہ حملے مزید وسیع اور شدید ہوئے تو تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کے اہم سمندری راستوں میں کشیدگی بڑھنے کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں پہلے ہی تشویش پائی جاتی ہے۔ اگر تجارتی جہازوں پر حملے مزید بڑھے تو تیل کی نقل و حمل متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی سپلائی میں کمی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement