یمن میں حوثیوں اور یمنی فوج میں جھڑپیں، 120 سے زائد افراد ہلاک
یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ اور یمنی فوج کے درمیان مغربی ساحل کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔ یمن میں جمعرات سے جاری گھمسان کی جھڑپوں میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فوجی حملوں میں 24 جنگجوؤں ہلاک ہوئے۔حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے یمن فوج پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کیے۔