تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، برینٹ خام تیل کی قیمت ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔ برینٹ خام تیل کے عالمی معیار کے فی بیرل نرخ میں 15 سینٹ یعنی 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 95.67 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 26 سینٹ یعنی 0.3 فیصد بڑھ کر 91.56 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کو درپیش خطرات کے خدشات بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ 1 ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.1 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا، جو 20 جولائی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement