تازہ ترین

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے حکومت نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2,500 غیر قانونی پٹرول پمپس کو بند کر دیا۔ یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایف بی آر اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار اجلاس میں سامنے آئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے غیرقانونی پٹرول پمپس کی نشاندہی کرکے انہیں بند کیا گیا، جبکہ مالکان اور آپریٹرز کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے متعدد ڈیجیٹل اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں۔ان اقدامات کے تحت قانونی طور پر کام کرنے والے تمام پٹرول پمپس کی جی آئی ایس ٹیگنگ، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے جی پی ایس ٹریکنگ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ای آر پی سسٹمز کو ٹریکنگ نظام سے منسلک کیا جارہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement