عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور قیمتی دھات کی قیمت 4 ہزار 400 ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کمزور امریکی معاشی اعداد و شمار کے باعث امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہوگیا اور اس کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Leave A Comment