آبنائے ہرمز کا تنازع طول پکڑ گیا، تیل کی قیمتیں 5 فیصد بڑھ گئیں
امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے کسی قابلِ قبول طریقہ کار پر تاحال اتفاق نہیں کرسکے۔ عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 87.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی تقریباً 5.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82.13 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
Leave A Comment