عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت گر گئی
عالمی مارکیٹ میں مسلسل بلند رہنے کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,322.28 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔اس کے علاوہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,381.60 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔دیگر قیمتی دھاتوں میں سپاٹ سلور کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 63.45 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.1 فیصد کمی کے بعد 1,742.50 ڈالر جبکہ پیلاڈیم کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 1,362.97 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
Leave A Comment