عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
آبنائے ہرمز سے متعلق بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 83.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی اضافے کے ساتھ 77.93 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ایران، عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئے قواعد پر غور کر رہا ہے ،قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر کارگو کی مالیت کا 20 فیصد تک جرمانہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ایران اور عمان کے درمیان ممکنہ ٹرانزٹ معاہدے پر بھی بات چیت جاری ہے، تاہم صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں اور انشورنس سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد آسان نہیں ہوگا۔
یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مارب اور حضرموت میں سعودی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔
Leave A Comment