سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ، سات ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جمعرات کو مسلسل چوتھے سیشن بھی بڑھ گئی اور سات ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، ٹریژری بانڈز کی کم ہوتی ہوئی پیداوار اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدیں شامل ہیں۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,265.22 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس سے قبل یہ 18 جون کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،بدھ کے روز بھی سونے نے فروری کے بعد سب سے بڑا یومیہ اضافہ کیا تھا،امریکی گولڈ فیوچر بھی 0.5 فیصد بڑھ کر 4,324.60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔
Leave A Comment