تازہ ترین

ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.71 ڈالر اضافے کے بعد87.70 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 2.26 ڈالر اضافے کے ساتھ 82.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا،اماراتی مربن آئل 84 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔امریکی خام تیل کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے تقریباً 33 لاکھ بیرل کی کمی نے قیمتوں کو سہارا دیا۔ یہ اعداد و شمار امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ (API) کے حوالے سے سامنے آئے ہیں، جبکہ سرکاری اعداد و شمار امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

 

 

 

 اوپیک پلس اکتوبر سے تین ماہ کے لیے تیل کی پیداوار میں اضافے کا عمل روکنے پر غور کر رہا ہے، جس سے بھی عالمی منڈی میں قیمتوں کو تقویت ملی ہے۔

 امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ کے خدشات بھی تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں  تاہم منگل کے روز جنگ بندی کی کوششوں اور سفارتی رابطوں کی خبروں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement