عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے عالمی توانائی مارکیٹ کو ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے ایران میں حالیہ کارروائی کے بعد سرمایہ کاروں میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔آبنائے ہرمز میں حملوں اور وہاں سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث رواں ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 0.5 فیصد مہنگا ہو کر 80.02 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔
Leave A Comment