رحیم یار خان: انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلا مین ہول ایک اور معصوم کی جان لے گیا
رحیم یارخان (أن لائن)واساکی مبینہ غفلت کھلے مین ہول میں تین سالہ بچہ گر کر جاں بحق’ واقعہ پرڈپٹی کمشنرکاسخت نوٹس’ غفلت کے مرتکب سینٹری انسپکٹریونین کونسل کے خلاف مقدمہ درج’ ڈوب جانے والے بچے کوآہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا’ رحمت نیازی کالونی گلی نمبر4سالہ رہائشی تین سالہ کمسن موسی اپنے گھرکے باہرگلی میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرکر ڈوب کرجاں بحق ہوگیاجس کی نعش مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت نکال کرورثاء کے حوالے کردی اس موقع پرجاں بحق ہونے والے موسی کے والد تحسین علی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس سمیت علاقہ مکینوں نے متعدد بار واسا کے حکام کوکھلے مین ہول بارے باربار نشاندہی کی گئی جس کے باوجودکھلے مین ہول پرڈھکن لگانے کی بجائے سیلپ رکھ دی گئی جس میں اس کاتین سالہ بیٹاگرکرجاں بحق ہوگیا’واقعہ کی اطلاع پرڈپٹی کمشنرنے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپرتحقیقات کے بعد ذمہ دار کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیئے جس پر سینٹری انسپکٹریونین کونسل33ڈی زاہد یونس مسیح کوذمہ دارقراردیاگیاجس کے خلاف ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرواسا محمدندیم کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا’تاہم سینٹری انسپکٹرکی گرفتاری تاحال نہ کی گئی ہے۔ ڈوب کرجاں بحق ہونے والے کمسن موسی کے والد تحسین علی نے کسی بھی قسم کی پولیس کارروائی سے صاف انکارکیا۔
Leave A Comment