عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہوگیا
سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، ایران پر امریکا کے تازہ حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں اضافہ سونے کی مارکیٹ پر اثر انداز ہوا۔عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,125.59 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ دن کے آغاز میں یہ 2 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی گر گئی تھی، دوسری جانب اگست کی امریکی گولڈ فیوچر قیمت 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,136.30 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
Leave A Comment