سری لنکا: جیل میں خونریز جھڑپیں، 25 قیدی ہلاک، 100 زخمی
سری لنکا کی ایک جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز 2 گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے۔ آج جیل میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔