سرگودھا: نوجوان نے رشتے سے انکار پر لڑکی کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
سرگودھا میں نوجوان نے رشتے سے انکار پر لڑکی کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ سرگودھا کے گاؤں بدین میں پیش آیا جہاں نوجوان نے رشتے سے انکار پر لڑکی کے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔