تازہ ترین

اوکاڑہ( وحید انصاری سے ) پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے تین سرگرم ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

 ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے تین ملزمان ناصر، اکرام اور حمزہ کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں، 3 تولہ طلائی زیورات اور 8 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ہونے والی درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مزید انکشافات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement