تازہ ترین

عالمی منڈی میں بدھ کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ایران کی جانب سے امریکی نمائندوں سے مذاکرات نہ کرنے کے اعلان کو قرار دیا جا رہا ہے،اس پیش رفت نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری عارضی جنگ بندی کے مستقبل سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

 بین الاقوامی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت 33 سینٹ (0.45 فیصد) اضافے کے بعد 73.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 34 سینٹ (0.49 فیصد) بڑھ کر 69.84 ڈالر فی بیرل ہو گیا،اماراتی مربن خام تیل کی 69.10 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

 

 

 

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف منگل کو دوحہ پہنچے، جہاں وائٹ ہاؤس کے مطابق اعلیٰ سطحی مذاکرات ہونا تھے، تاہم ایران اور میزبان ملک قطر نے واضح کیا کہ امریکی وفد کی ملاقات براہِ راست ایرانی حکام سے نہیں بلکہ ثالثوں کے ذریعے ہوگی۔

  قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکی وفد سے ملاقات کی۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کے بعد تیل کی رسد میں رکاوٹ کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث 2026 کے لیے تیل کی قیمتوں کی پیش گوئیوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement